وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعےتحریک لبیک پرپابندی ہٹانےکی منظوری دی ہے
وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعےتحریک لبیک پرپابندی ہٹانےکی منظوری دی ہے

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔باخبرذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعےتحریک لبیک پرپابندی ہٹانےکی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری منظورکرلی ہے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ 4 نومبر کو صوبہ پنجاب کی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظوری کی تھی۔