اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام شریک ہیں۔فائل فوٹو
اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام شریک ہیں۔فائل فوٹو

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ۔عسکری حکام کی بریفنگ

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شریک بھی شریک ہے ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، طارق بشیر چیمہ، وزیرداخلہ شیخ رشید، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، وزیرمملکت علی محمد خان ، اعجاز شاہ، اسعد محمود،امیر حیدر ہوتی، آغا حسن بلوچ، مفتی عبدالشکور، ثنااللہ مستی خیل اجلاس میں شریک ہیں ۔

اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام شریک ہیں ، عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے امور پر اجلا س کے شرکا کوبریفنگ دی گئی ۔