اسلام آباد میں مندر کی تعمیرکے خلاف کیس میں بڑی پیش رفت،زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی۔ سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی، جہاں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کی تعمیر ہونی تھی۔
جسٹس عامر فاروق نے شہری کی مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ سی ڈی اے کے وکیل جاوید اقبال وینس نے پیش رفت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔
وکیل جاوید اقبال وینس نے کہا کہ ہندو مندرکی تعمیر وفاقی کابینہ کی ہدایت پرمنسوخ کردی ، کیونکہ وفاقی کابینہ نے ہدایت کی تھی کہ گرین ایریاز (سرسبز مقامات) میں جن بلڈنگز کی تعمیرات نہیں ہوئیں انہیں منسوخ کردیں۔