قبل ازیں فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو 177 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔ ورلڈ کپ کے سیمی فئانل میں امیدوں کا محور آصف علی اور شعیب ملک کچھ نہ کر سکے۔شعیب ملک 1 اور آصف علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے 15ویں اوور سے 18 اوورز تک بڑا اسکور نہیں کیا گیا جس کے باعث ایک مرحلے پر ایکسا لگ رہا تھا کہ پاکستان 155 تک کا اسکور کر پائے گا تاہم آخری اوورز میں فخر زمان نے چھکے لگا کر اسکور کو 176رنز تک پہنچایا۔فخر زمان نے میچ کے آخری اوور میں خطرناک فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 2 چھکے لگائے۔
محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔جب کہ فخر زمان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 32 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔جب کہ کپتان بابر اعظم نے 39 رنز بنائے۔
میچ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔