پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک اس ناجائز حکومت کو سمندر بُرد نہ کردیں۔
مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پی ڈی ایم کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جائیں گے، پھر حکومت نہیں ہم راستے بند کریں گے، عمران خان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا، عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر اور کٹھ پتلی ہے۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معیشت کو مغربی مالیاتی اداروں کا گروی بنا دیا گیا، اس ملک کے اسلامی تشخص کو بھی برباد کر دیا گیا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے مقدس عنوان کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کے لوگوں کو فون پر دھمکیاں دی گئیں کہ حکومت کے حق میں ووٹ دینا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں عام انتخابات ہے، عوام کا چوری کیا گیا ووٹ واپس کیا جائے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دوبارہ دھاندلی کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔