الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی۔ تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کریں۔ براہ کرم اپنا قومی شناختی کارڈ نمبربغیر ہائفن (-) کے اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور اسے 8300 پر میسج میں بھیجیں ۔
آپ کو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس کو پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔