انجمن تاجران پاکستان کے صدراجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لاگو تمام قوانین مسترد کرتے ہیں، تاجرکل وزیراعظم آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
اجمل بلوچ نے کہاکہ کراچی، پشاور سمیت ملک بھر سے تاجرکل اسلام آباد میں اکھٹے ہونگے۔ان کاکہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کی سیل ٹیکس رجسٹریشن کا کام نہ ممکن ہے، 80لاکھ تاجروں کیلیے فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آفس سیل سسٹم کا نفاذ نہ ممکن ہے، مشیر خزانہ جب سے آئے ہیں عوام اورتاجروں کو تباہ کر دیا ہے،عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جب تک وزیراعظم ہماری بات نہیں سنتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا،سیلزٹیکس جب ہم نے دینا نہیں تو ہماری رجسٹریشن کیوں ضروری ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ مشیر خزانہ میرے ساتھ مناظرہ کرلیں، قائل ہوجائیں یا مجھے قائل کرلیں۔