کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

 ملک بھر میں کورونا سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں  کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 737 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار185، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار820، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 75، بلوچستان میں 33 ہزار484، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 412، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 722 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 156 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 381 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 737 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 27، سندھ میں 7 ہزار 621، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 846، اسلام آباد میں 955، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔