پاکستان میں بوسٹر ڈوزکا آغازگزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو
پاکستان میں بوسٹر ڈوزکا آغازگزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو

50 سال سے زائد عمرکے افراد کیلیے بوسٹر ڈوز کی منظوری

اسلام آباد:این سی او سی نے ہیلتھ کئیر ورکرز، 50 سال سے زائد شہریوں اور کم قوت مدافعت والوں کے لیے آج یکم دسمبر سے بوسٹر ڈوزلگانے کی منظوری دے دی۔ لازمی ویکسی نیشن کے حوالے سے صوبوں کو زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، صوبائی وزرائے صحت اور صوبائی چیف سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا مثبت کیسز، اموات کی تعداد اور نئے داخل ہونے والے مریضوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی نے تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ویکسی نیشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک دوسری ڈوز نہ لگوانے والے افراد کے لیے کال سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، ملک بھر میں دوسری ڈوز یقینی بنانے کے لیے 40 کال سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ کال سینٹرز کے قیام، ویکسی نیشن مہم میں تیزی اور ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے صوبوں کے اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ہیلتھ کئیر ورکرز، 50 سال سے زائد شہریوں اور کم قوت مدافعت والوں کے لیے بوسٹر ڈوز کی منظوری دی گئی۔ مفت بوسٹر آخری خوراک کے 6 ماہ بعد لگائی جاسکے گی۔