چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔فائل فوٹو
چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے قرض کیلیے ملک گروی رکھوا دیا گیا ہے۔گورنر پنجاب

لندن:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا، جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرورنے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کے بدلے پاکستان کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کی پارٹی سے ناراضی سے متعلق سوال پرانیل مسرت نے کہا کہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے، کوئی ایسی بات نہیں۔

انیل مسرت کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد سرورپرانے ساتھی ہیں، ناراض نہیں لگتے، آئندہ الیکشن میں بھی ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کے لیے جان لڑا دیں گے۔