کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

ملک میں کرونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 336 کیسز سامنے آئے، مزید 10 افراد کرونا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 858 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 78 فیصد پر آ گئی۔

ملک بھر میں اب تک 28 ہزار 777 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 920 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 944 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 22 لاکھ 52 ہزار 342 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 76 ہزار 830 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 626 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار519 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 41 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 383 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 862 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 930 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 960 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 579 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 507 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 360 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔