وزیر اعظم نے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کے محنت کش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرالرز سے غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنت کش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے،ٹرالرز سے غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیں گے جبکہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔