میں نے جو بھی کہاہے وہ سچ کہاہے۔فائل فوٹو
میں نے جو بھی کہاہے وہ سچ کہاہے۔فائل فوٹو

عمران خان دیانت دار آدمی نہیں۔ وجیہہ الدین

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا بنی گالا کا گھر جہانگیر ترین جیسے لوگوں کے پیسے سے چلتا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کے لیے جہانگیرترین جیسے لوگ 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، بعد میں یہ رقم 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہیں جس آدمی کے جوتے کے تسمے بھی اس کے اپنے پیسوں کے نہ ہوں اسے دیانت دار کیسے کہا جا سکتا ہے؟۔

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات میں دھاندلی پر جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو پارٹی سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی مگر عمران خان نے اس پر خود انھیں ہی پارٹی سے نکال دیا تھا۔