عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقررکردی۔فائل فوٹو
عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقررکردی۔فائل فوٹو

نواز شریف نےچوہدری شجاعت سے ملاقات کی خواہش ظاہرکردی

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی پر ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔چوہدری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق نے بھی ٹیلیفون پرچوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اوران کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

نواز شریف نے کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرورکریں۔چوہدری پرویزالٰہی نے اپنی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے میاں نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکی شادی کی مبارکباد دی۔نوازشریف نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔