ملزم  صادق سے جعلی پروٹیکٹر، جعلی پاسپورٹ ویزہ برآمد(فائل فوٹو)
ملزم  صادق سے جعلی پروٹیکٹر، جعلی پاسپورٹ ویزا برآمد(فائل فوٹو)

اغوا برائے تاوان میں ملوث سرکاری اہلکاروں سمیت 9افراد گرفتار

کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث سرکاری اہلکاروں سمیت 9افراد کو گرفتارکرلیا۔

پولیس اوررینجرز حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سندھ رینجرز کے کرنل سکندر کا کہنا تھا کہ کارروائی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 9 افراد کوگرفتارکیا گیا۔گرفتارافراد میں 5کا تعلق سرکاری محکموں سے ہے۔

کرنل سکندر نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ اغواکاروں نے  کراچی سے اغوا ہونے والے سنار کے اہلخانہ سے 2کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ مغوی نوجوان کے اہلخانے سے35 لاکھ روپے میں ڈیل ہوئی اوراغوا کاروں نے تاوان وصول کیا۔

پولیس اورسندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں بطورتاوان وصول کئے گئے 19 لاکھ 70 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے۔ملزمان کی نشاندہی پرمغوی کی موٹرسائیکل، اغوا کے لیے استعمال کی گئی گاڑی، موٹرسائیکل اوردیگر7گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔