نرسز نے محکمہ صحت سندھ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 12 بجے تک کی مہلت دی تھی۔فائل فوٹو
نرسز نے محکمہ صحت سندھ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 12 بجے تک کی مہلت دی تھی۔فائل فوٹو

نرسز اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب۔مطالبات منظور

کراچی:سندھ حکومت نے نرسز کی پروموشن کی منظوری دے دی. نرسز کے احتجاج کا سولہویں روزنرسز اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

کراچی میں صوبے بھرکے نرسزکا احتجاج سولہ روزجاری رہا۔نرسز نے محکمہ صحت سندھ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 12 بجے تک کی مہلت دی تھی۔

مطالبات منظور نہ ہونے پرنرسز نے سندھ سیکرٹریٹ کا رخ کرلیا۔  مظاہرین نے سندھ سیکریٹریٹ کے اندر بھی داخل ہونے کی کوشش  کی لیکن پولیس نے انہیں روکے رکھا۔

سیکرٹریٹ پہنچنے پر حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور حکومت سندھ نے نرسز کی پرموشن کی منظوری دے دی۔