یہ نشست مسلم لیگ ن کے ناراض رکن نشاط احمد خان ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔فائل فوٹو
یہ نشست مسلم لیگ ن کے ناراض رکن نشاط احمد خان ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔فائل فوٹو

پی پی 206 خانیوال۔ مسلم لیگ ن نے پھر میدان مارلیا

خانیوال:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر میدان مارلیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم 47 ہزار649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا 34 ہزار 30 ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہیں۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے ناراض رکن نشاط احمد خان ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر51 ہزار 353 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ان کی بیوہ  نے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا۔

دوسری جانب ضمنی الیکشن میں فاتح قرار پانے والے مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ عام انتخابات میں وہ 47 ہزار807 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اس حلقے میں تیسرے نمبر پر رہی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق سرجیس حیدر نے پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں  15 ہزار 59 ووٹ لیے ہیں۔

عام انتخابات 2018 میں بھی وہ پیپلز پارٹی کے ہی امیدوار تھے اور اس وقت بھی وہ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ انہوں نے عام انتخابات میں چھ ہزار 617 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم اس بار اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے عام انتخابات کے مقابلے میں  آٹھ ہزار 442 ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔