ووٹرزکو6 مختلف رنگ کے بیلٹ پیپرز پر6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں۔فائل فوٹو
ووٹرزکو6 مختلف رنگ کے بیلٹ پیپرز پر6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں۔فائل فوٹو

بلدیاتی الیکشن۔ووٹر کے لیے6 رنگ کےبیلٹ پیپرز

پشاور:خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےلیے ووٹرزکو مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرزدیے جا رہے ہیں ۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ووٹرزکو6 مختلف رنگ کے بیلٹ پیپرز پر6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں۔ تحصیل چیئرمین یا میئر کے امیدوار کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہے۔

جنرل کونسلر کی نشست کے لیے سلیٹی رنگ، خواتین کی سیٹ کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر مختص کیا گیا ہے۔مزدور اور کسان کے لیے ہلکے سبز رنگ، یوتھ کے لیے زرد رنگ اور اقلیت کے لیے بھورے رنگ کے بیلٹ پیپرز ووٹر کو دیے جا رہے ہیں۔

اس طرح سے ہر ووٹرکو ایک وقت میں 6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی آسانی کےلیے بیلٹ پیپرز کے رنگ مختص کیے گئے ہیں۔