باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکا۔2افراد جاں بحق
لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیے ۔فائل فوٹو
پشاور: ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بارودی سرنگ بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیے ہیں۔