کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا کی شرح 0 اعشاریہ 60 فیصد پرآ گئی

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسزکی شرح 0 اعشاریہ 60 فیصد پرآ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وبا سے صرف 2 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 260 کیسز سامنے آئے، مزید 2 افراد  زندگی کی بازی ہار گئے، س کے مزید 251 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسزکی شرح 0 اعشاریہ 60 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 872 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 108 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 589 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 656 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 52 ہزار 647 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 640 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 28 لاکھ 21 ہزار 495 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 97 ہزار 362 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ 6 کروڑ 43 ہزار 930 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 79 ہزار 90 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 649 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 164 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 58 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 976 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 907 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 259 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 964 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 640 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 745 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 551 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔