لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے (ن) لیگ میں شامل ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں اوران کیسز میں انکوائریاں بھی ہوئیں مگرعدم شواہد کی بنیاد پر یہ کیسزعدالتوں میں آگے نہیں بڑھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ذاتی انتقام لینے پرعوام کے پیسے خرچ کر رہی ہے، شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔