خیر پور۔ دو گروپوں میں فائرنگ۔ 5 افراد جاں بحق

 پیر جو گوٹھ کے قریب ناریجا اور منگنیجا برادی میں تصادم ،ہوا، فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

               
December 21, 2021 · اہم خبریں, قومی

خیرپور:صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پیر جو گوٹھ کے قریب ناریجا اور منگنیجا برادی میں تصادم کے دوران فائرنگ ہوئی اور فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں زمینی تکرار پر گزشتہ کئی عرصے سے تصادم جاری ہے اور ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک نے پورے ضلع سے پولیس نفری طلب کرلی،علاقے میں خوف کی فضا ہے ۔