پشاور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں میں داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی ریگولیٹری اتھارٹی کو داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کر دی ، فیصلے میں کہا گیا کہ اتھارٹی فیصلے پر عملدرآمد کیلیے اقدامات کرے ۔
پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اعلامیہ جاری ہونے کے باوجود اسکولوں کے خلاف شکایتیں موصول ہوئیں، نجی اسکول داخلہ اور سالانہ فیس نہیں لے سکتے ۔