مانچسٹر:عطا اللہ عیسی خیلوی کا کنسرٹ بد نظمی اورہنگامے کی نذر ہوگیا جس کی وجہ سے معروف گلوکارکو شو ادھورا چھوڑکرجانا پڑگیا، شرکا نے ایک دوسرے پرکرسیاں اٹھا لیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈز نے اسٹیج کے سامنے رقص کرنے پرشرکا کو منع کیا جس پر پاکستانی نوجوانوں اور سیکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوِئی جس کے بعد جھڑپ ہوگئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز نے بھی کنسرٹ میں بڑی تعداد میں شرکت کی لیکن ہنگامہ آرائی پرلوگوں کی بڑی تعداد نے آرگنائزرزکے خلاف ہی احتجاج شروع کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد عیسیٰ خیلوی کو سیکیورٹی کے حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔
دوسری جانب آرگنائزر ذوالفقارعلی مہرنے بتایا کہ عطاء اللہ عیسی خیلوی خیریت سے ہیں ، لڑائی بریڈ فورڈ سے آئے دو بدمعاش گروپس نے شروع کی اور ہنگامہ کرنیوالے نشے میں دھت تھے۔