سندھ میں اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔مرتضیٰ وہاب

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوام کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،عوام کو احتیاطی تدابیراختیارکرنا ہوں گی ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ چند ہفتوں میں اومی کرون کے باعث کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا، فی الحال سندھ میں اومی کرون کی صورتحال کنٹرول میں ہے مگر عوام نے احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توحالات خراب ہو سکتے ہیں ، سندھ حکومت عوام پرکوئی سختی نہیں کرنا چاہتی ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے آج کورونا سے متعلق اجلاس بلایا ہے،عوامی محفوظ رہ کر ویکسی نیشن کرائیں اورانسداد کورونا میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سرکاری ہسپتال نہیں چلا سکتی اس لیے قومی ہیلتھ کارڈ دیے ، قوی ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کی ناکامی ہے ۔ان کے دوستوں ، یاروں اور اے ٹی ایمزکے نجی ہسپتال ہیں ۔