عمران خان کے صادق اورامین ہونے کا ماسک اتر چکا۔ شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ صادق اورامین کا ماسک ٹکڑے ٹکڑے ہوکر اتر چکا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران نیازی پر فرد جرم ہے۔

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سچائی لوگوں کو بے نقاب کرنے کا بہترین طریقہ ہے،اب پتہ چلا، پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سے کیوں بھاگ رہی تھی،ان کے صادق اورامین کا ماسک ٹکڑے ٹکڑے ہوکراتر چکا۔