سلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، انہیں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں ۔
اپنے بیان میں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سانحہ مری میں لوگ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے زندگی کی بازی ہار گئے ، حکومتی کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز بھی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام موسمی حالات کو دیکھ کر مری کیوں نہیں گئے ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ مری حکومت کی بے حسی کی وجہ سے پیش آیا ، مری واقعے پر حکومت کی بے خبری سوالیہ نشان ہے؟َ۔ عمران نیازی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا اور بڑی کرپشن کی ، عمران خان کو اپنی نااہلی کا جواب دہ ہونا پڑے گا، پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت نے دیوالیہ بنادیا ہے ۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں گیس کا بحران پیدا کر دیا جبکہ ملک میں گندم کا شدید بحران بھی آنےوالا ہے ۔