صاف پانی ریفرنس میں لیگی رہنما سمیت16ملزمان بری

اسلام آباد:احتساب عدالت نے صاف پانی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگی رہنماو سمیت 16 افراد کو بری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں صاف پانی کیس ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ن لیگی رہنما انجینئر راجہ قمر السلام اور وسیم اجمل سمیت 16 افراد نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جسے احتساب عدالت کی جانب سے منظورکرلیا گیاہے ، صاف پانی کمپنی ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سنایا ۔

عدالت شہبازشریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے چکی ہے جبکہ رابطہ اور علی عمران کی جائیداد قرقی کے حکامات بھی جاری کر چکی ہے ۔