اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے طالبعلم کی دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسکول سے بے دخل طالبعلم کی دوبارہ داخلے سے متعلق کیس کی سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچوں کی تربیت کریں نہ کہ اساتذہ کو جوابدہ ٹھہرائیں ۔عدالت نے دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کردی ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی زیر سربراہی تین رکنی بنچ نے بے دخل طالب علم ریان   احمد کی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے کہا کہ نویں کلاس کے طالبعلم کو مس کنڈکٹ پر اسکول انتظامیہ نے بے دخل کیا ،  اسکول بچے کو ہمیشہ کیلیے بے دخل نہیں کر سکتا۔

جسٹس قاضی امین نےریمارکس دیے  کہ اساتذہ بہترین جج ہوتے ہیں ، ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا مقام ہی الگ ہے، بچوں کی تربیت کریں نہ کہ اساتذہ کو جوابدہ ٹھہرائیں ۔ ریاست اپنی  ذمے داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، پتہ نہیں کیسے کیسے اسکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں ، اگر بچے کے حق میں فیصلہ ہوا تو اسکول جا کرکہے گا کہ سپریم کورٹ نے اسے ڈانٹنے سے منع کیا ہے ، استاد بچوں کو غلط کام سے روکنے پر دشمن نہیں بن جاتا ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نےریمارکس دیے کہ تعلیم گھر میں بھی حاصل ہو سکتی ہے لیکن سکول ڈسپلن کی پاسداری کیلیے ہوتا ہے ، والدین آن لائن کلاسز سے خوش نہیں تھے کیوں کہ بچے بگڑ رہے تھے،ایک بچہ جب صبح تیار ہو کراسکول جاتا ہے تو اسے علم ہوتا ہے ضابطہ اخلاق کیا ہے ، ہماری کلاس میں کسی نے ایسی حرکت کی ہوتی تو اسے سزا ملتی تھی ۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ کلاسز میں ملنے والی  سزا کی بدولت  ہی ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

عدالت نے طالعبلم ریان احمد کی دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کردی ۔ ہائیکورٹ کی جانب سے بھی  درخواست گزارکی درخواست خارج کی گئی تھی ۔