اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے عالمی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کمشین کی سربراہی کرنے سے معذرت کی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عالمی سازش کے خلاف کمیشن تشکیل دے دیا ہے، لیفیٹنٹ جنرل (ر) طارق خان کمیشن کی سربراہی کریں گے، کمیشن تحقیقات کرے گا سازش کہاں سے بنی۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کو مراسلے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔