اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ روزانہ سماعت کا مقصد عدالت کی ہدایت کے مطابق 30 دن میں کیس کا فیصلہ کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سماعت روزانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔واضع رہےممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔