لاہور:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا ہے کہ70سالہ سیاست میں ان چوہدریوں نے خود کو پاکستان سے برتر رکھا ہے، پایوڈین سے ہڈیاں نہیں جڑتی، پاپا کو دودھ میں ایلفی ڈال کر دو۔
اپنے جاری کردہ بیان میں دوست مزاری نے کہا کہ کوئی آئین کوئی قانون ان کے لیے کچھ نہیں ، کل پرویزالہی جب 2/4 بندے قتل کرنے کا حکم دے رہا تھا ،تب یہ مونس الہی کہاں تھا۔
یادرہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر ناخوشگوار صورتحال دیکھنے کو ملی جہاں ڈپٹی سپیکر پر بھی لوٹے اچھالے گئے اور وزیراعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مبینہ طورپر ان کی ایک بازو بھی ٹوٹ گئی ۔