شوگر ملز سے روک دیا
اگر ملیں تاخیر سےچلیں گی تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔فائل فوٹ

شوگر ملزایسوسی ایش کا چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے سے صاف انکار

لاہور:چینی فی کلو 70 روپے پر فروخت کرنے کے معاملات طے نہ کر پائے ، شوگر ملزایسوسی ایشن نے حکومت پر واضح کردیا کہ چینی کسی صورت 70 روپے فی کلو  فروخت نہیں کر سکتے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی  70 روپے فی کلو گرام فروخت کرنے سے شوگر انڈسٹری تباہ ہو جائے گی لہٰذا کسی صورت بھی چینی  70 روپے فی کلو گرام فروخت نہیں کر سکتے ۔خیال رہے اس سے قبل  شریف فیملی نے اپنی زیرملکیت شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا  تاکہ پنجاب میں چینی کی قیمت میں کمی لائی جاسکے۔

 شریف فیملی نے پنجاب میں چینی کی قیمت میں کمی کے لیے اپنی ملکیت شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی جس میں حمزہ شہباز کی ٹیم اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے مذاکرات ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے پنجاب بھر میں چینی 70 روپے میں فروخت کرنے کے حتمی فیصلے کے لیے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔