آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرناصرکے تین بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔فائل فوٹو
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو

پشاور۔سکھ کمیونٹی کے دو افراد قتل

پشاور:سربند کے علاقہ بٹہ تل میں فائرنگ کرکے سکھ کمیونٹی کے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق پشاورکے علاقے تھانہ سربند کی حدود بٹہ تل بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دو افراد قتل ہوگئے، مقتولین کی شناخت 42 سالہ سلجیت سنگھ اور38 سالہ رنجیت سنگھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے سلجیت سنگھ اوررنجیت سنگھ کی بٹہ تل بازارمیں مصالہ جات کی دکانیں ہیں اور واقعے کا سبب پیسوں یا جائیداد کا تنازع ہوسکتا ہے تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔

 وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سخت اظہارمذمت کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورآئی جی کے پی کو قتل میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، اور متاثرہ خاندانوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔