لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی دیں لیکن قوم کے مجرم اورسب سے بڑے فتنے کو اوقات سے باہر نہ کریں۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیرعمران خان کومت چھوڑنا تاکہ اس کے نئے شوشے اورجھوٹ کو ایکسپوزکیا جائے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں۔ چار سال کے دوران عوام کے پیسے پروٹوکول کی جولت لگ گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے۔
رانا صاحب!عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اسکو چھوڑنا مت تاکہ اسکے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اسکی اوقات سے باہر مت کریں۔ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اسکو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2022