عدالت نے دعا زہرا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج ہی دارالامان بھیج دیا۔فائل فوٹو
عدالت نے دعا زہرا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج ہی دارالامان بھیج دیا۔فائل فوٹو

دعا زہرہ کا میڈیکل کرانے کی استدعا مسترد

لاہور کی عدالت نے کراچی سے لاپتہ ہوکر پاکپتن سے ملنے والی دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کی استدعا مسترد کردی ہے جب کہ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو دعا کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی پولیس کے تفتیشی افسرنے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کرانے کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ کی مرضی کے بغیر میڈیکل کرانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔اس کے علاوہ عدالت نے دعا زہرہ کے والد اورکزن کے خلاف استغاثہ بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیا۔دعا زہرہ نے والد اورکزن پراغوا کی کوشش کا الزام لگایا تھا،عدالت نے کیس میں باربارآواز دینے کے باوجود کسی کے پیش نہ ہونے پر اسے خارج کردیا۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کے مبینہ اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے دعا کو پیش نہ کرنے پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ بچی کہاں ہے؟اس پرتفتیشی افسر نے بتایا کہ دیے گئے پتے پر بچی نہیں ملی اوردعا زہرہ کی گرفتاری نہیں ہوئی۔

تفتیشی افسر کے جواب پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری نہیں ہم نے بچی کو صرف بلایا ہے، بچی پریس کانفرنس کررہی ہے مگرپولیس کو نہیں مل رہی، اس کا مطلب ہے کچھ نہ کچھ گڑبڑہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دعا زہرہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔