وفاق میں حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔پرویز الہیٰ کا دعویٰ

اسلام آباد:اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شریفوں کی جو خواہش ہے وہ خواہش ہی رہے گی۔ وفاق میں حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شریفوں کی اصلیت دوبارہ سامنے آ گئی، اللہ تعالی نے ان کو بے نقاب کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں مقابلہ ہو گا جبکہ سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے، 100 فیصد وہ دونوں واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کر کے آئیں گے۔ اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہم طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کو واپس لے کر آئیں گے۔

پرویزالہیٰ نے کہا کہ دیکھ لینا ان کی وفاق میں حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔ طارق بشیر چیمہ کو عمران خان پر کوئی غصہ تھا مگر انہوں نے خلاف ووٹ نہیں دیئے۔ طارق بشیر چیمہ نے آصف زرداری کو کہا کہ یا میرا ووٹ لے لیں یا سالک کا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد آدمی ہے جس نے کہا آپ وزیر اعلیٰ بنیں اور پھر اپنی بات پر قائم بھی رہا جس پر لوگوں کو تکلیف ہوئی