کوئٹہ:بلوچ شاعرہ حبیبہ پیر محمد لا پتہ ہو گئیں ، شاعرہ کی صاحبزادی نے ویڈیو پیغام میں اپنی والدہ کے لا پتہ ہونے کی تصدیق کی ۔
شاعرہ کی صاحبزادی نے کہا کہ کچھ افراد ہمارے گھرآئے اور ہمیں دھمکیاں دیں ، تمام افراد کے موبائل اور لیپ ٹاپ چھین لیا اوروالدہ کو ہمراہ لے گئے ۔ہماری والدہ صرف ایک شاعرہ ہیں، مقتدر حلقے ان کے لا پتہ ہونے کا نوٹس لیں ۔
سینئر صحافی حامد میرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہا کہ اس بچی کی آنکھوں کے سامنے اسکی ماں کو ویگو گاڑیوں والے گھرکے اندر سے اٹھا کرلے گئے ۔
اس بچی کی آنکھوں کے سامنے اسکی ماں کو ویگو گاڑیوں والے گھر کے اندر سے اٹھا کر لے گئے ہو سکتا ہے ویگو گاڑیوں والے اسکی ماں کو بھی دہشت گرد قرار دیدیں الزام لگانے والوں کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا پھر یہ بچی کیا کریگی؟ اللّٰہ پاک اس بچی کو ہر قسم کے شر اور سازشوں سے محفوظ رکھے آمین https://t.co/W0GoWDmiGP
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 19, 2022