اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ نے حکومتی رہنمائوں کیلیے دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو سب سے پہلے میں آپ پر خودکش حملہ کروں گا۔
رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کےایک بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے۔
عطا اللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔ یہ آپ کی بھول ہے کہ آپ کے ان ہتکھنڈوں کی وجہ پی ٹی آئی کے ورکرز ڈر جائیں گے تو یہ آپ کی بھول ہے۔