فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے۔فائل فوٹو
فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے۔فائل فوٹو

نذیرچوہان کی گاڑی پرفائرنگ،بیٹا زخمی

لاہورکے علاقے جوہرٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارنذیرچوہان کی گاڑی پرملزمان کی فائرنگ سے ان کے بیٹے گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

جوہرٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق نذیرچوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے سے جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے۔

نذیرچوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی فرار ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما خالد گجرنے الزام لگایا کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکرفلیکس اتار رہا تھا، ورکرزکو گاڑی ماری اور بیٹے کو زخمی کیا، تصاویراتارنے کی کوشش کی، تین کارکن زخمی ہوگئے۔

خالد گجرنے بتایا کہ بیٹے کی حالت بہتر ہے جو جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے، زخمی کارکنوں کا میڈیکل ہو رہا ہے۔ تھانہ جوہر ٹاؤن درخواست دے دی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کی نشاندہی اور تلاش شروع کر دی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔