عمران ریاض کیخلاف سائبر کرائم مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔فائل فوٹو
عمران ریاض کیخلاف سائبر کرائم مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔فائل فوٹو

صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد : حکومت پر تنقید کرنے والے معروف صحافی عمران ریاض خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا۔ گرفتاری تصدیق کرتےہوئے عمران ریاض نے کہا کہ اپنی ضمانت کرانے کیلئے اسلام آباد آرہا تھا کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر مجھےگرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ ہدایت کرچکےہیں کہ گرفتاری نہیں کی جاسکتی تاہم ضمانت کے لیے اسلام آباد آ رہا تھا کہ ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔

عمران ریاض نے کہا کہ مجھے جان سے بھی مار دیا جائے فکر نہیں اپنا کام کرتا رہوں گا میرے پر 30 مقدمےکر دیئے اور اسلحہ چھین لیا، گرفتاری کا تجربہ کرنا ہےتویہ بھی کر لیں میں تیارہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب صحافیوں کو پیغام ہےکچھ بھی ہو جائے اپنا کام جاری رکھیں۔ عمران ریاض نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی اور صحافی کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی تھی۔