ڈسڑی بیوٹرزنے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کا اعلان کردیا۔
ڈسڑی بیوٹرزنے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کا اعلان کردیا۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کمی

لاہور: ڈسڑی بیوٹرزنے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کا اعلان کردیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے جولائی 2022ء کے لیے قیمت 148725 روپے فی میٹرک ٹن مقررکی تھی جب کہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13723 روپے کمی کی ہے، جس کے بعد پارکو نے کی نئی قیمت 135000فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔

سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے پیداواری قیمت 140,000فی میٹرک ٹن مقر ر کی ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی اب مارکیٹ میں 220 کی جگہ 210 روپے فی کلو پر آ گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل کی قیمت میں 450 روپے کمی ہوگئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق گھریلو سلنڈر اب ملک بھر میں 2480 اور کمرشل 9530 روپے دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی، پیٹرولیم سے 55 فی صد اور ڈیزل سے 65 فی صد سستی ہوگی۔