اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اپنے عہدے سے مستفیٰ ہوگئے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اپنے عہدے سے ہوگئے ہیں۔
سردار ایازصادق نے اپنے استعفی وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادیا ہے جب کہ انہوں استعفے کی وجوہات ذاتی قراد دی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنااستعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو پیش کردیا ہے۔ مسلم لیک ‘‘ن’’ کے حکام کے جابن سے کہا جارہا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے استعفے ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لئے دیا ہے۔
رہنما مسلم (ن) خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے، بطور وزیر الیکشن مہم نہیں چلاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں 20 سیٹیں جیتیں گے۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہوں وہاں وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی وزیر، وفاقی و صوبائی وزرا دورہ نہیں کرسکتے، اس کے علاوہ ان حلقوں میں سرکاری سطح پر ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔