پاک فوج نے4 دہشتگرد مارے دیے

دتہ خیل میں فورسز کی دہشتگردوں سے جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

               
July 13, 2022 · اہم خبریں, قومی
ہلاک ہوئے 4 دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔فائل فوٹو

ہلاک ہوئے 4 دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔فائل فوٹو

راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں فورسز کی دہشتگردوں سے جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہوئے 4 دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔