مون سون سسٹم 26 جولائی تک سندھ پراثرانداز رہے گا۔فائل فوٹو
مون سون سسٹم 26 جولائی تک سندھ پراثرانداز رہے گا۔فائل فوٹو

کراچی والے ہو جائیں ہوشیار۔ کل سے کالے بادل برسنے کو تیار

کراچی والے ہو جائیں ہوشیار۔ کل سے کالے بادل برسنے کو تیار ہیں،محکمہ موسمیات کت مطابق کراچی سمیت دیہی سندھ  بھر میں کل سے 18 جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔مون سون کے دوسرے اسپیل میں کل سے 18 جولائی تک کراچی سمیت دیہی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔موسلا دھار بارش سے کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے ہیوی مون سون بارش الرٹ جاری کردیا گیا جس کے مطابق 14 جولائی کوخلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا ایک اورمضبوط کم دباؤ  سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔سسٹم  زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مون سون کے نئے سلسلے کے تحت خیرپور، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، دادو،جامشورو،شکار پور، گھوٹکی اورکشموراضلاع میں بارش ہو گی۔