آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو
آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا،اعلان آج رات متوقع

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو ایک بار پھرآئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کا اعلان آج رات بھی ہو سکتا ہے، اعلان کے بعد آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی اورآئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے پروگرام ایک ارب ڈالر بڑھا دیا جائے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہو گی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پرآنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔