کراچی میں آج ہلکی بارش،کل اورپرسوں تیز بارش کا امکان
خیرپور میں بارش سے گھرکی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق(فائل فوٹو)
July 15, 2022 · اہم خبریں
کئی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔فائل فوٹو
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج کہیں ہلکی جبکہ کل اور پرسوں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
موسمیاتی ذرائع کے مطابق سکھر اور گرد و نواح میں تیز بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔
ادھر خیرپور میں بارش سے گھرکی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔