دونوں افسران کو نجی ا سپتال منتقل کردیا گیا (فائل فوٹو)
دونوں افسران کو نجی ا سپتال منتقل کردیا گیا (فائل فوٹو)

ڈپٹی کمشنرجنوبی اورممبرریونیوبورڈ سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئے

کراچی: دپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار اور ممبر رییونیوبورڈ مقصود جہانگیر آگ سے جھلس گئے۔ دونوں افسران ڈی سی جنوبی کے گھر میں موجود تھے جہاں سلنڈر پھٹ گیا، واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اوردونوں افسران کو کلفٹن سے گلشن اقبال کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی کا عبدالستار عیسانی کا نچلا ڈھر 50  فیصد جھلس گیا ہے۔ جب کہ ممبر سندھ ریونیوبورڈ مقصود جہانگر کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی جنوبی اسد رضا کے مطابق واقعہ ڈی سی جنوبی عبدالستار عیسانی اور ایس بی آر عہدیدار مسعود جہانگیر کے مشترکہ دوست کی رہائش گاہ واقع کلفٹن کے بلاک ون میں پیش آیا۔