درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی
درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی

عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں  21 جولائی تک  توسیع

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں  لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر محمد واجد منیر عدالت میں پیش ہوئے۔

بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری  ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔