مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے،فائل فوٹو
مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے،فائل فوٹو

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ کبھی ایسا ہوگا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان حکام نے کہا کہ معاشی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور نہ ہی کبھی دیوالیہ ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  حکام نے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے کے لیے پاکستان نے غیر ضروری درآمدات میں کمی کردی، حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلیے تمام مشکل فیصلے کر کے حالات کو بہتر تو کرلیا مگر رواں مالی سال 2022-2023 ملکی معیشت کیلئے مشکل سال ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے اسلام آباد میں صحافیوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال 2022-2023 پاکستان سمیت عالمی معیشت کیلئے بہت مشکل سال ہے، عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کے اثرات کی زد میں پاکستان بھی آئے گا۔